کمٹہ :4؍اپریل (ایس اؤ نیوز ) ضلع میں فورلین شاہراہ کا کام ادھوراہے ، اب تک کام پورا نہیں ہوا ہے اس کے باوجود پچھلے 5برسوں سے ٹول فیس وصولی کی جاری ہے۔ ادھورے کام پر ٹول فیس وصولی غیر قانونی قرار دیتےہوئے سماجی کارکن ہریش نے متنبہ کیا ہےکہ ٹول فیس وصولی کو نہیں روکا گیاتو ٹول پلازہ کا گھیراؤ کیاجائے گا۔
شہرمیں اخبارنویسوں سے بات کرتےہوئے ہریش نےکہاکہ شاہراہ کی تعمیر ادھوری ہونے سے جہاں تہاں حادثات ہور ہےہیں لیکن ٹول فیس وصولی میں چھوٹ دینےکے بجائے 30سے 40فی صد اضافہ کیاجارہاہے جب کہ بنگلورو ، میسورو ہائی وے ٹول فیس کو واپس لیا جاسکتاہے تو یہاں کیوں نہیں ؟۔کاروار سے لے کر بھٹکل تک کی شاہراہ پر نظر دوڑائیں ایک جگہ پر بھی ٹھیک سےکام نہیں کیاگیا ہے، سب آدھا ادھورا کام ، پچھلے 5برسوں سے اسی شاہراہ پر گھومنےپھرنے والے ارکان اسمبلی ہوں یا پارلیمان کیسے بےشرم لوگ ہیں انہوں نے صحیح کام نہیں ہونے پر عوامی نمائندوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پوچھاکہ وہ پیٹ کو کیا کھاتے ہیں، ان کی آنکھوں کے سامنے شاہراہ کی درگت ظاہر ہے اس کے باوجود خاموشی برتے ہوئے گھومتے ہیں شرم نہیں آتی کیا ان لوگوں کو۔
ہریش نے کہاکہ اگلے 15دنوں میں ٹول پلازہ کا گھیراؤ کرتےہوئے قومی شاہراہ بند کی جائے گی۔ اضافی فیس نہیں بلکہ ہم ٹول فیس بھی نہیں دینے کا انتباہ دیا۔ پریس کانفرنس میں وکیل آرجی نائک ،گنیش، راگھویندر وغیرہ موجود تھے۔